ڈپٹی کمشنرنوشکی نے سکول کی مرمت کے لیے پچاس ہزارروپے کا اعلان کردیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:07

نوشکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنرنوشکیعبدالرازاق بلوچ اورڈی اوایجوکیشن آفیسر جمیل احمد مینگل نے مل کلی دراخان مینگل کے سکول دورہ کیئے اور سکول کے مرمت کے لیے پچاس ہزارروپے کا اعلان کردیا اور کلی دیگر مساحل کے حل کرنے کی یقین دہائی کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بی این پی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمادینی مل کلی دراخان مینگل کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری محمدعالم مینگل نے ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ سے انکی آفس میں ملاقات کی اور انہیں کلی درا خان مل کے تمام مسا ئل کے بارے میں آگاہ کردیا، اور ڈپٹی کمشنرعبدلرزاق بلوچ نے کلی مل درا خان مینگل کا دورہ کیا کلی کے پرائمری سکول کے مرمت کے لیے 50ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا جبکہ سکول کی چاردیواری اوربجلی کی کمھبا اور آبنوشی کے مسا ئل حل کرنے کی یقن دہانی کرائی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں