جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

منگل 5 فروری 2019 17:57

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی عین الدین اور جناح روڈ سے ہوتے ہوے میرگل خان نصیر چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کی ریلی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں حاجی منطوراحمد مینگل حافظ عبداللہ گورگیج مولوی زکریا مولوی حسین احمد اور دیگر نے خطاب کیا انھوں نے کہاکہ کشمیر میں انڈیا کے فورسز مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہے ہیں اقوام متحدہ کی خاموشی اور مودی سرکار کی دہشت گردی ناقابل برداشت ہوچکی ہے 72 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی حکومت میں کشمیر کی ایجنڈا شامل نھیں ہے جو قابل افسوس ہے پاکستان کی موجودہ حکومت میں سکھوں اور قادیانیوں کے لیے راستے کھولے جاتے ہیں لیکن کشمیری مسلمانوں کے بارے میں خاموشی لمحہ فکریہ ہے انھوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں امریکی شکست سے سبق سیکھیں جمعیت کے رہنماوں نے نوشکی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا کہ انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے چوری اور ڈکیتی روز کے معمول بن چکے ہیں آگر انتظامیہ چوروں گرفتار نھیں کرتا تو جمعیت علماء اسلام احتجاج کی کال پر مجبور ہوگی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں