نوشکی،ہمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹرز مطلوبہ تعداد مہیا نہیں کئے جارہے ہیں،میر عطااللہ مینگل

حالیہ سیلابی پانی کے ریلے سے نوشکی کے دو یونین کونسلز انام بوستان اور ڈاک جوکہ وسیع و عریض رقبے پرمشتمل ہیں بری طرح متاثر ہوچکے ہیں، ضلعی صدر بی این پی نوشکی

پیر 4 مارچ 2019 21:05

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2019ء) بی این پی نوشکی کے ضلعی صدر میر عطااللہ مینگل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلابی پانی کے ریلے سے نوشکی کے دو یونین کونسلز انام بوستان اور ڈاک جوکہ وسیع و عریض رقبے پرمشتمل ہیں بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان یونین کونسلز کا ضلع نوشکی کے دیگر علاقوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے منقطع ہے ہم اپنے متاثرین کو بروقت ریلیف اور ریسکیو دینے کے لئے صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے کررہے ہیں لیکن ہمیں ہیلی کاپٹرز مطلوبہ تعداد مہیا نہیں کئے جارہے ہیں صرف ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کا سلسلہ شروع تو کیا گیا لیکن یہ ہمارے مطالبے اور حالات کی نوعیت کے مطابق نا کافی ھے جس کی وجہ سے ہمیں مخلف مقامات پر پھنصے ھوے اور افاد کی فوری تلاش اور ریسکیو کرنے متارین کے لئے امدادیبسامان پہنچانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے پی ڈی ایہ اے کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے میں ہمیں مشکل پیش آرہی ہے جس کی وجہ سے متاثرین کی اکثریت تا حال امدادی سامان سے محروم ہیں اور جن تک جو سامان پہنچاا گیا ھے وہ متاثرین کے بقدر ضرورت حالات کے معمول تک آنے کی مناسبت سے نہ ھونے کے بابر ھیں شیلٹر کی فراہمی میں کلیوں میں افرادی اور خاندانی تعداد کع خاطر ملحوظ نہی رکھا گیا اب تک کئی متاثرین جن میں بچے،بوڑھے اور خواتین شامل ہیں ان تک ہیلی کاپٹر کی کمی کے باعث ریلیف کی اشیا انکے ضرورت کے مطابق نہیں پہنچ پایا ہے اور کئی متاثرین پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرنا ہے لیکن ہیلی کاپٹر کی کمی کے باعث انہیں ریسکیو نہیں کیا گیا ہے،ہمیں حدشہ ہے کہ کئی پھنسے ہوئیمتاثرین کو ریسکیو کرنے کے عمل میں تیزی لانے اور تسلسل میں جاری نہ رکھنے شیٹر اور خوراک کی ضرورت کے مطابق فرامی نہ کئے جانے کے باعثمتاثرین اپنی جان سے ہاتھ دھوسکتے ہیں جس کی زمہ موجودہ نااہل صوبائی حکومت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں