نوشکی، تمام زمیندار اپنے اپنے حلقے میں پٹواریوں کے ساتھ شامل ہوکر اپنے نقصانات کا سروے کرا ئیں،میر محمد اعظم ماندائی

تاکہ زرعی نقصانات کا تخمینہ لگایاجاسکے، اگر کوئی زمیندار سروے میں شامل نہ ہوسکا تو وہ فوری طور پر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی سے رابطہ کریں ، ضلعی صدر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی

منگل 19 مارچ 2019 21:29

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی اور جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان خان جمالدینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ کے خصوصی ہدایت پر تمام مو ضعوں کے حلقوں کے پٹواریوں کے ذریعے سروے شروع ہوچکاہے ہیں تمام زمینداروں کو چاہیے کہ اپنے اپنے حلقے میں پٹواریوں کے ساتھ شامل ہوکر اپنے نقصانات کا سروے کرا ئیں تاکہ زرعی نقصانات کا تخمینہ لگایاجاسکے۔

اگر کوئی زمیندار سروے میں شامل نہ ہوسکا تو وہ فوری طور پر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی سے رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ موضع باغک کے زمینداروں کا سروے کافی حد تک پٹواری سید حبیب کلانی کے ذریعے مکمل ہوچکاہے جس زمیندار کا سروے رہ گیا ہے وہ فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ سروے میں شامل ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع نوشکی کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جاچکا ہیکمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کا مشکور ہیں جنہوں نے سیلاب اور بارشوں سے زرعی املاک کاہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئیے خصوصی سروے ٹیم تشکیل دیدی ہے جو کہ خوش آئند ہیں انہوں نے کہاکہ فوری طور پر بندات ۔

سولر بورنگ اور پائپ لائن کو جو نقصان ہوئے ہیں ان پر عملدرآمد شروع کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ مزید فصلات کو نقصان نہ پہنچے بصورت دیگر ضلع بھر کے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہونگے

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں