جمعیت علماء اسلام نوشکی کے ضلعی انتخابات، مولانا غلام نبی امیر منتخب

جمعہ 12 اپریل 2019 20:47

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام نوشکی کے ضلعی انتخابات زیرنگرانی صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری مکمل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے مولانا غلام نبی کو امیر اور حاجی منظور احمد مینگل کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا اجلاس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ضلعی انتخابات خوشگوار ماحول میں مکمل ہوگئے صوبائی کنوینر نے کہا کہ بہترین انداز میں رکنیت سازی اور خوشگوار ماحول میں ضلعی انتخابات کرانے پر میں ضلعی کنوینر حافظ عبداللہ گورگیج کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں جنھوں نے دن رات محنت کرکے رکنیت سازی کو مکمل کیا آج میں ضلعی کنوینر کے کندھوں سے بوجھ اتار کر نظم کے حوالے کرتا ہوں امید ہے کہ نومنتخب نظم کارکنوں کو منظم کرکے جماعت کو مزید مظبوط اور فعال بنا ئینگے دراصل یہ بڑی ذمہ داری ہے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں