نوشکی:نوشکی ڈاک انام بوستان تاریکی میں ڈوب گئے

59 دن گزرنے کے باوجود تاحال بجلی منقطع ہیں۔عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

بدھ 24 اپریل 2019 22:07

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) نوشکی ڈاک انام بوستان تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں59 دن گزرنے کے باوجود تاحال بجلی منقطع ہیں۔عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ ڈاک انام بوستان کے بجلی منقطع ہونے کو59دن گزرنے کے باوجود بجلی کی عدم بحالی پر عوامی حلقوں اور متاثرہ بجلی صارفین میں سخت تشویش کا لہر دوڑ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سرحدی علاقوں کا بجلی تاحال منقطع ہے ۔گزشتہ مہینوں سیلاب کے آمد کے باعث کلی ناصر خان علاقے میں بجلی کے کھمبے گرنے سے تاحال بجلی منقطع ہے۔ 13 سے زاہد بجلی کے کھمبے گرگئے پیں۔بجلی کھمبوں کا تاحال مرمت کاکام مکمل نہیں ہواہے، یونین کونسل ڈاک انام بوستان کے باسی بجلی نہ ہونے سے سخت گرمی میں سخت مشکلات اور مصائب کا سامنا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین،بچوں اور بزرگ لوگوں کا برا حال ہیں۔ دوسری جانب پانی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوا پے ۔لوگ گدھوں اور اونٹوں کے ذریعے سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔بجلی نہ ہونے سے کاروبارے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کی جانب سے بروقت اقدامات نہ اٹھانا قابل افسوس عمل ہے۔ اگر سٹی ایریا میں تین دن بجلی نہ ہوتو سب شور مچاتے ہیں۔

مگر دور دراز علاقے ڈاک انام بوستان کے درجنوں دیہات تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں دوماہ مکمل ہونے کو ہے مگر تاحال بجلی ترسیل کے منقطع ہونے کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہاہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ قریب تر ہونے کے باوجود ذمہ داروں کی جانب سے بجلی بحالی کے لئیے اقدامات نہ کرانا افسوس کا عمل ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ آل پارٹیز اور عوامی نمائندے فوری بجلی بندش کا نوٹس لے لیں۔

کیونکہ 59 دن گزرنے کے باوجود بجلی کا بحال نہ ہونا خود ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس بارے واپڈا حکام سے رابطہ کیا گیا تو ایکسیئن واپڈا حاجی عبدالقیوم بنگلزئی کا کہنا تھا کہ بجلی بحالی کے کھمبوں کے مرمت کا کام کنسٹریکشن ڈویژن کو دے دیا گیا ہے وہ کھمبوں کا انسٹالیشن دوبارہ کریگی، اور مرمت کے کام کو شروع کردیا گیا ہے اور انشا اللہ ایک ہفتے کے اندر اندرڈاک اور انام بوستان کی بجلی کے ترسیل کو مکمل بحال کیا جائے گا،

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں