جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا اہتمام

جمعہ 9 اگست 2019 17:29

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی کال پر ملک بھر کی طرح جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کشی ،معصوم کشمیریوں کو شہید کرنے اور آبادیوں پر کلسٹر بم گرانے کے خلاف مکی مسجد صدیق اکبر چوک سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا جناح روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ، مظاہرے سے جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منظور احمد مینگل ،تحصیل امیر مولوی عبد الغفار،حافظ عبداللہ گورگیج،حافظ حسین احمد مولوی زکریا عادل۔

(جاری ہے)

حافظ زبیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جسنے بے گناہ معصوم کشمیری عوام پر مظالم اور بربریت کی انتہاہ کردی ہے آبادیوں پر کلسٹر بموں سے حملہ عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں