8 اگست کا سانحہ انسانی المیہ سے کم نہیں تھا،سردار پرنس عبدالقادر بلوچ

دہشت گردوں نے سینکڑوں خاندانوں کو اجاڑ کر اپنے مذموم و ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی،رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

جمعہ 9 اگست 2019 19:13

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ نے اپنے بیان میں سانحہ سول ہسپتال 8 اگست کے برسی کے موقع پر شہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے بلوچستان کی ایک نسل ختم کردی،سانحہ 8 اگست کا سانحہ انسانی المیہ سے کم نہیں تھا دہشت گردوں نے سینکڑوں خاندانوں کو اجاڑ کر اپنے مذموم و ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی،دہشت گردی کے واقعہ نے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کردیا جس کا ازالہ ممکن نہیں، بیرونی دشمن ممالک کے ایماء پر ملک اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کا بازار گرم رکھا گیا تاکہ سی پیک سمیت ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کرکے بلوچستان کو شورش زدہ صوبہ بناکر ملکی سالمیت کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلا جائے مگر افواج پاکستان اور عوام کے اپنے اخوت عزم حوصلہ اور عظیم قربانیوں سے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک ملا دیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف بلوچستان کے شہید وکلاء کا لہو ضرور رنگ لائے گااورملک و صوبے سے دہشت گردی کاعفریت ہمیشہ ہمیشہ کے دفن ہوجائے گا۔شہداکی لہواورقربانی مقدس رہے گا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں