جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی نے گزشتہ روز زنگی ناوڑ کے علاقے میں ہونے والے واقعے پر جنگلی حیات کے کیس میں فیصلہ سنایا

بدھ 18 ستمبر 2019 00:16

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی نے گزشتہ روز زنگی ناوڑ کے علاقے میں ہونے والے واقعے پر جنگلی حیات کے کیس میں فیصلہ سنایا جس میں غیر قانونی طور پر لگڑ بگڑ کے مارنے میں ملوث ایک ملزم گل زمان ساکن نوشکی کو عدالت نے 45ہزار جرمانہ کر کے تین ماہ قید کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

باقی 2 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دی جلد ہی انکی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ایس ڈی او وائلڈ لائف نوشکی سید عطاالرحمان تارن نے کہا کہ ضلع نوشکی میں جلد دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی کی وجہ سے شکار سے دور رہے بصورت دیگر انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں