نیشنل پارٹی نے قومی جدوجہد کا محور شعوری فکری اور نظریاتی بنیادوں پر متعین کر رکھا ہے، علی احمد لانگو

نوشکی کی پسماندگی اور بدحالی نمائندے کی ضلع سے لاتعلقی کو ظاہر کرتی ہے، ترجمان نیشنل پارٹی بلوچستان

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:38

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے گذشتہ روز نوشکی کے دورہ کے موقع پر نیشنل پارٹی کی سنیئر قیادت سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے قومی جدوجہد کا محور شعوری فکری اور نظریاتی بنیادوں پر متعین کر رکھا ہے۔ اور ساتھ ہی تنظیم کو جدید و سائٹیفک انداز سے تشکیل دیکر منظم و متحرک قومی جماعت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

نوشکی کی پسماندگی اور بدحالی نمائندے کی ضلع سے لاتعلقی کو ظاہر کرتی ہے۔پارٹی قائدین میں وحدت ورکنگ کمیٹی کے ممبر فاروق بلوچ،وحدت یوتھ سیکرٹری ربنواز شاہ ضلعی نائب صدر بیبرگ بلوچ سینئر دوست جمیل بلوچ عبد الغفور لانگو سمیت دیگر موجود تھے۔پارٹی قائدین نے ضلع میں پارٹی کی تنظیم سمیت سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد نمائندے کی ترجیحات میں نوشکی ہے ہی نہیں۔

(جاری ہے)

جس سے ضلع عملی طور پر شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہے۔عوام پریشانی اور کوفت کا شکار ہے۔لیکن نام نہاد کو کوئی سروکار نہیں۔پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے اور بھڑک بازی کرنے والے عوام کی فلاح و بہود سے لاتعلق ہوتے ہیں۔جس کا خمیازہ عوام اور متعلقہ علاقہ بگھتا ہے۔نیشنل پارٹی کے دوست عوام کے ساتھ رابطے میں رہے اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ انصاف کا توازن اگر برابری کی بنیاد پر نہ ہو تو ملک کیا کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ہمارے ملک کے طاقتور مافیا اور ماہنڈ سیٹ نے ہمیشہ قومی نابرابری اور طبقاتی انصاف کی پالیسیاں بنائی اور ان منفی پالیسوں کو عملی بنانے کے لئے ناانصافی ظلم اور طاقت کا استعمال کیا۔جس ملک انارکی اور انتشار کا شکار رہا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی تسلسل اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے سبب بنتا ہے۔

اور ملک کی تمام قومیتوں کے ساتھ بلاامتیاز سماجی و معاشی برابری اور انصاف کی فراہمی ملک کی تعمیر و ترقی کو ممکن بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد قومی سیاسی جماعت ہے جو عوام کو فکری اور نظریاتی بنیادوں پر منظم کرکے طبقاتی بلادستی اور ناانصافی کے خلاف جد وجہد کررہی ہے۔ اپنے اصولی موقف اور نظریات کی بدولت نیشنل پارٹی ہی عوام کی حقیقی عوامی و جماعت بن گئی ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں