نوشکی، کلی جمالدینی میں فائرنگ سے 24سالہ نوجوان جاں بحق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:37

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) نوشکی کلی جمالدینی میں فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان جان بحق تفصیلات کے مطابق نوشکی کے قریبی کلی خلق جمالدینی میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اسفند یار ولد نظام الدین قوم جمالدینی شدید زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ڈاکٹروں کے مطابق انہیں پانچ گولیاں لگے ہیں 3 پاوں پر اور 2 پیٹ پر لگی ہے، نعش کو ضروری پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے، تاہم فائرنگ کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں