بلوچستان کے مزدوروں کے حق کے لئے ہمیشہ بی این پی نے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ، میر خورشید جمالدینی

سیندک پراجیکٹ انتظامیہ نے اپنے استحصالی حربے بند نہ کئے تو بی این پی سخت احتجاج کرے گی،رکن مرکزی کمیٹی بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 1 نومبر 2019 18:45

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے سیندک پراجیکٹ میں مقامی ملازم و مزدور رہنماء کی بلاجواز گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیندک پراجیکٹ انتظامیہ اپنی کرپشن، نااہلی کو چھپانے اور مقامی ملازمین کو انکے بنیادی حق سے محروم کرنے کے لئے مقامی ملازمین کو دھونس دھمکیوں سے مرعوب کرنے میں ناکامی کے بعد اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے اور مروجہ اصولوں کے مطابق اپنی جائز حق کا مطالبہ کرنے والے مزدوروں کو بلاجواز و جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے ملازم کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے پراجیکٹ انتظامیہ کے اعلی عہدیدار بلوچستان سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنے مقامی ملازمین کو دھونس دھمکیوں اور ناجائز تنگ کرکے غیر مقامی افراد کو پراجیکٹ میں کھپانے کے لئے سازش رچا رہے ہیں، بی این پی ایسے ملازم کش پالیسیوں اور مزدوروں کو انکے حق سے محروم رکھنے کے لئے جھوٹے مقدمات کے اندراج ،گرفتاریوں اور ملازمین کی استحصال کی ہر سطح پر مذمت کرتی ہے بلوچستان کے مزدوروں کے حق کے لئے ہمیشہ بی این پی نے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ،سیندک پراجیکٹ انتظامیہ نے اپنے استحصالی حربے بند نہ کئے تو بی این پی سخت احتجاج کرے گی، سیندک پراجیکٹ کے ملازمین اپنے آپ کو ہرگز اکیلا نہ سمجھے ،انکے حقوق کے لئے بی این پی انکے ساتھ کھڑی ہے اور انکے جائز حقوق کے لئے ہر سطح پر احتجاج کریگی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں