مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا ترجمانی کرر ہاہے، عوام حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے تنگ آکر سراپا احتجاج ہیں،حافظ عبداللہ گورگیج

بدھ 13 نومبر 2019 20:58

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) جمعیت علما اسلام نوشکی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج اسلام آباد میں آزادی مارچ کے لاکھوں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا ترجمانی کرر ہاہے، پاکستان عوام حکومت کے ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے تنگ آکر سراپا احتجاج بن گئے ہیںتاجر ڈاکٹرز وکلا اساتزہ کسان مزدور سب ہڑتال میں ہیں اور حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ھیں مولانا فضل الرحمان لاپتہ افراد سمیت تمام مایوس قوم کے لئے آواز بلند کی ہیں جمعیت علما اسلام کے کارکن پلان بی پر سختی سے عمل کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سے استعفیٰ لئے بغیراور مولانا کے حکم کے بغیر آزادی مارچ کے شرکا یہاں سے نہیں جائینگے انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت میڈیا سوشل میڈیا ڈروں کیمروں پر پابندی لگاسکتی ہیںلیکن مولانا فضل الرحمان کی محبت عوام کی دلوں سے نہیںنکال سکتے اسلام آبادمیں پرامن آذادی مارچ نے دنیا کے سامنے واضح کیا جمعیت علما اسلام ایک پرامن سیاسی اور مذہبی جماعت ہیںجو 14 دن کے پرامن ازادی مارچ سے اسلام آباد میں کوئی نقصان نہیں ہواجو کہ ہمارے لئے بڑا اعزاز ہیں اس وقت پورا قوم حکومت کے خلاف متحد ہوچکی ہیں اب حکومت کو جانا ہوگا آزادی مارچ نے جعلی حکومت کی بنیاد ہلاکے رکھ دیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں