لیویز کے کاوشوں سے ضلع نوشکی میں ہائی وے محفوظ اورجرائم نہ ہونے کے برابر ہیں،ڈپٹی کمشنر نوشکی

بدھ 29 جنوری 2020 17:15

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی نوشکی لیویز ھیڈ کوارٹر نوشکی میں کھلی کچری میں تھانہ انچارجوںکے مسائلسنے۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سلیم دشتی، اے ڈی سی ظاہر خان مینگل، نائب تحصلیدار عبدالغفار نوتیزئی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کچھری سے خطاب کرتے ھوئے ڈی سی نوشکی نے لیویز فورس کے جوانوں کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ ہر ماحول موسم اور حالات میں لیویز فورس نے عوام کی خدمت ہے اور لیویز کے کاوشوں سے ضلع نوشکی میں ہائی وے محفوظ اور بھی ایریا میں جرائم نہ ھونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے جوانوں سے کہا کہ اپنے جائز مسائل کے لئے وہ ہمہ وقت میرے پاس آ سکتے ہیں اور انکے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں