میر بابو محمد رحیم مینگل کا منشیات فروشوں کے ہاتھوں نوجوان سمیع اللہ مینگل کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

جمعرات 13 فروری 2020 23:36

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر بابو محمد رحیم مینگل نے اپنے جاری بیان میں منشیات فروشوں کے ہاتھوں نوجوان سمیع اللہ مینگل کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان سمیع اللہ مینگل کی قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کررہی ہے،منشیات فروشی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں نوجوان کی مافیا کے ہاتھوں قتل نہ صرف ایک نوجوان بلکہ پورے معاشرے کی قتل ہے ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس منشیات فروشی کے سدباب کے لئے کاروائی عمل میں لائیں ،ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نوشکی فوری طور پر نوجوان سمیع اللہ مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائیں اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں