&سمیع مینگل کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ

اتوار 16 فروری 2020 19:15

]نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ سے ڈپٹی کمشنر رزاق بلوچ کی آفس میں آل پارٹیز سول سوسائٹی کیساتھ امن و امان سے متعلق میٹنگ قبائلی رہنما سردار نادر خان بادینی، جے یو آئی ف کے مولنامنظور مینگل بی این پی کے نذیربلوچ نسیم بلوچ نیشنل پارٹی کے خیربخش بلوچ بی این پی عوامی کے میر محمد ایوب بادینی جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمن مینگل زمیندار ایکشن کمیٹی کے میرمحمداعظم ماندائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم ابراہیم بلوچ، انجمن تاجران کے صدر سعید بلوچ، بلوچستان عوامی پارٹی کے میرسلیم دوست جمالدینی و سمیع بادینی، قباہلی رہنما سردار عبدالصمد مینگل میرافضل خان مینگل اور دیگرنے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کو نوشکی میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اسٹریٹ کرائمز، پولیس کی ناقص کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مطالبہ کیا کہ سمیع اللہ مینگل قتل کیس کی انکوائری عدالتی کمیشن کے زریعے کیے جائیں پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کرکے آفیسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی جاے نوشکی میں قاہم منشیات کے تمام اڈوں کے خلاف کریک ڈائو ن کیاجائے سمیع مینگل کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ سمیع مینگل قتل کی تحقیقات اور تفتیش مقامی پولیس کی بجاے کرائم برانچ کے ذریعے کرائینگے عدالتی کمیشن پر پولیس کو کوئی اعتراض نہیں نوشکی میں منشیات فروشی اور چوری میں اضافے سے متعلق پولیس انکوائری کمیشن قائم کر کے زمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا منشیات کے اڈوں کو ہر صورت ختم کیا جائے گا پولیس نظام کو بہتر بناہیں گے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں