نوشکی بارود کے ڈھیر پر ہے، کوئی بھی معمولی سی چنگاری نوشکی کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتی ہے، مقبول بلوچ

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 20:23

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2020ء) نوشکی کے سماجی لیڈر اور سابق سٹی نائب ناظم مقبول بلوچ نے کہاہے کہ نوشکی بارود کے ڈھیر پر ہے، کوئی بھی معمولی سی چنگاری نوشکی کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتی ہے، نوشکی کے امن وامان کو بحال کرنے اور قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے لئے سیاسی وقبائلی اور عوامی نمائندوں کو آگئے آنا ہوگا، قبائلی خونی رنجشوں میں کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں کب تک ہم تماش بین بیٹھے رہینگے الیکشن کے وقت ہروقت ووٹ کے لئے ہر ایک کے دروازہ کو کھٹکھٹاتا ہے مگر اب نوشکی جل رہا ہے کوئی بھی اس خونی آگ کو بجھانے کے لئے آگئے نہیں آرہا ہے، نوشکی کے ساتھ وہی داستان ہے کہ جب روم جل رہا تھا تو نہرو بانسری بجارہاہے تھا، اگر آج ہمارے قبائلی زعما اور عمائدین خیر خواہ اپنے آنکھوں کو بند کرکے بانسری بجاتے رہے تو نوشکی جل جائے گا کیونکہ نوشکی بارود کے ڈھیر پر ہے، قبائلی دشمنیاں شہر کے امن کو تباہ کر دیگی، انہوں نے تمام خیر ہواہوں اور قبائلی سرداروں سے مداخلت کرنے کی اپیل کی اور قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں