پی ڈی ایم ہی عوام کی طاقت سے ناکام اور سلیکٹڈ حکومت سے ملک اور عوام کو نجات دلائے گی ،خیر بخش بلوچ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:59

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ہی عوام کی طاقت سے ناکام اور سلیکٹڈ حکومت ملک اور عوام کو نجات دلائے گی گجرانوالہ اور کراچی کے کامیاب جلسہ عام نے انتخابات میں دھاندلی کروانے والوں اور سلیکٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں 25 اکتوبر کو کوئٹہ کا جلسہ عام جمہوریت کی بقاء ‘ پارلیمنٹ کی بالادستی ‘ آئین و قانون کی حکمرانی ‘ آزاری اظہار رائے ‘ آزاد میڈیا ‘ غیر جانبدار الیکشن کمیشن اور انصاف پر مبنی عدلیہ کے قیام میں سنگ میل ہونے کے ساتھ بلوچستان کے عوام پر نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں چٹکارے کا سبب بنے گا نیشنل پارٹی نوشکی 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ شرکت کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت نیشنل پارٹی نوشکی کے نائب صدر بیبرگ بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص خیربخش بلوچ تھے اس موقع پر بیبرگ بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری ربنواز شاہ بلوچ ‘ گل حسن بلوچ ‘ خان جان بلوچ ‘ بی ایس او پجار کے صدر حق نواز شاد نے بھی خطاب کیا اجلاس میں 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں شرکت کرنے کے لئے نوشکی میں جاری رابطہ مہم اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی و بقاء کا واحد راستہ جمہوری حکمرانی سے ممکن ہے جو ایک شخص ایک روٹ کا فلسفہ ہے انتخابات میں اثر انداز ہونا اور جعلی مینڈیٹ نوازنے کے منفی عمل نے ملک میں سیاسی معاشی سماجی انتشار اور قومی نابرابری کے منفی رجحانات کو پروان چڑھا دیا جس سے آج فوجی اکائیوں میں شدید قسم محکومی اور محرومی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی سیاسی جماعتوں نے ملک میں موجودہ بحرانوں کے خاتمے سلیکٹڈ حکومت سے نجات اور جمہوریت کی بحالی کے لئے پی ڈی ایم کی تشکیل کی ہے اورپی ڈی ایم نے سلیکٹڈ حکومت کے ہوش اڑا دیئے اور پی ڈی ایم ہی ملک کو حقیقی وفاقی ریاست کی طرف گامزن کرے گا

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں