نوشکی ،ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی

ہفتہ 27 مارچ 2021 23:10

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2021ء) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آرسی ڈی شاہراہ سلطان پاس کے مقام پر زمباد گاڑی اور کارموٹر کے درمیان ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ کے معاون ضلعی سالار مفتی ابوبکر ۔

(جاری ہے)

مولوی کاتب اللہ اور دیگر کوئٹہ سے نوشکی کردگاپ حادثہ میں شہید ہونے والوں کی تعزیت کیلئے آرہے تھے کہ چڑھائی کے مقام پر ایک دوسری زنباد گاڑ ی کیساتھ ایکسیڈنٹ میں وہ خود شدید زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد دیدی گئی بعد میں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں