ملازمین گرینڈ الائنس نے پرامن و کامیاب ہڑتال منعقد کرکے موجودہ ڈمی حکومت بلوچستان کے تمام تر دعووں کو مسترد کر دیا ہے ،میر خورشید جمالدینی

آج صوبے بھر میں کامیاب پہیہ جام ہڑتال نے ثابت کردیا ، عوام سیاسی جماعتیں ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر موجودہ کٹھ پتلی حکومت سے بیزار ہے

پیر 5 اپریل 2021 22:51

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے بیان میں آل ملازمین گرینڈ الائنس کے رہنماوں کو نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمین گرینڈ الائنس نے پرامن و کامیاب ہڑتال منعقد کرکے موجودہ ڈمی حکومت بلوچستان کے تمام تر دعووں کو مسترد کیا۔

گرینڈ ملازمین کے ہمت استقلال اور جذبہ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور خصوصا آل ملازمین گرینڈ الائنس کے قائدین کو بھرپور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں موجودہ صوبائی حکومت نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے صوبے بھر کے عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے موجودہ حکومت کو صوبے کے عوام ملازمین سے کوئی سروکار نہیں اور وہ حالات کے رحم و کرم پر ہیں انہوں نے کہاکہ آج صوبے بھر میں کامیاب پہیہ جام ہڑتال نے ثابت کردیا ہے کہ عوام سیاسی جماعتیں ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر موجودہ کٹھ پتلی حکومت سے بیزار ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اور عوام سیلیکٹڈ حکمرانوں سے مکمل بیزار ہوچکے ہیں عوام پر نااہل حکومت مسلط کی جاچکی ہے جو عوام دوست پالیسوں کے بجائے عوام دشمن ملازم کش پالیسیوں پر گامزن ہے۔صوبے بھر میں احتجاج ہے جبکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔آل بلوچستان ملازمین گرینڈ الائنس کو تمام صوبے کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ہر ملازمین کے مفادات کے تحفظ اور انکی جدوجہد میں بی این پی شانہ بشانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں