نوشکی بازار کیلئے 7 کروڈ کے اسکمیات اس بجٹ میں شامل کرینگے ،صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی

جمعہ 28 مئی 2021 23:29

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی سے انجمن تاجران نوشکی کے وفد صدر تاجران ذوالفقار بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر صدر انجمن تاجران نوشکی زوالفقار بلوچ نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان حسنی کو نوشکی بازار کے مسائل کے بارے بریفنگ دینے کے بعد انہیں 7کروڈ کی لاگت سے مختلف اسکیموں کے پی سی ون کا ڈرافٹ پیش کیا، جس میں ایک عدد آبنوشی ٹیوب ویل ، چار عدد بجلی ٹرانسفارمر 200شمسی لائٹ بمع پول، 20عددسکیورٹی کیمرے، اور دو بائی دو کے آب نکاسی نالی اور روڈ کنسٹرکشن کے اسکمیات شامل ہیں ، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے انجمن تاجران نوشکی کے وفدکو یقین دلایا کہ نوشکی بازار کیلئے 7کروڈ کے اسکمیات اس بجٹ میں شامل کرینگے ، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین یہی کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بنیادی مسائل حل ہوسکیں ، اس وقت نوشکی میں کروڈوں روپے کی اسکمیات آخری مراحل میں ہے، انشا اللہ نوشکی بازار کے ان بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ، اس موقع پر انجمن تاجران نوشکی کے صدر زوالفقار بلوچ نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نوشکی بازار کے بنیادی مسائل کو حل کرنے اور بجٹ میں 7کروڈ کے اسکمیات کو شامل کرنے کی یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کیا ، انجمن تاجران نوشکی کے وفد میں انجمن تاجران نوشکی کے سینئر نائب صدر میر الیاس مینگل ، اعجاز احمد اور عبدالقادر مینگل بھی ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں