cنوشکی میں معصوم بچے پرتشدد ، دو تندور والے گرفتار

اتوار 27 جون 2021 18:45

․ نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2021ء) نوشکی میں معصوم بچے پرتشدد کرنے والے دو داش مالکان (تنوروالا) کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس پی نوشکی سید جاوید غرشین کے حکم پر نوشکی پولیس نے کارروائی کرتے ھوئے نوشکی مسجد روڑ پر واقع داش مالکان کو گرفتار کرلیاگرفتارملزمان میں شمس اللہ اور نجیب اللہ کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے نوشکی پولیس نے اے ایس آئی سیف الدین سمالانی محرر برکت بادینی اور پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم نے مذکورہ تنور پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا نوشکی گرم سریا (روٹی پکانے والا سیخ)سے بچے کے گردن پر مارا تھا گرم سیخ سے بچہ زخمی ھوا نوشکی پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کر رہی ہے واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں