بلوچستان ایک حقیقت ،بلوچ قوم کا قومی وطن ہے ،خیر بخش بلوچ

وطن کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عوام کو سیاسی شعوری عمل کا حصہ بننا ہوگا،سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی

پیر 27 ستمبر 2021 23:27

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے نیشنل پارٹی نیو قاضی آباد اولڈ قاضی آباد یونٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک حقیقت ہے اور بلوچ قوم کا قومی وطن ہے۔ وطن کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عوام کو سیاسی شعوری عمل کا حصہ بننا ہوگا۔نیشنل پارٹی بلوچ وطنی جدوجہد کو فکری و شعوری بنیادوں پر مستحکم کرنے کیلئے تاریخی کردار ادا کررہی ہے۔

سیاسی کارکن سماج میں غیر سیاسی عناصر کی روک تھام کو ممکن بنانے کیلئے سیاسی نشستوں و سرکلوں کو منظم کریں۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلع صدر رب نواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ یوتھ اینڈ سپورٹس سیکرٹری آغا دائود شاہ بی ایس او پجار کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ سید مدثر شاہ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ آمرانہ و حاکمانہ مفادات کی تکمیل کیلئے قومیتوں کے قومی تشخص اور ثقافتی اقدار کو روندنے کی کوشش نے ملک کو سنگین بحرانوں کا شکار کر دیا۔آج ملک سیاسی سماجی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس مسلمہ حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا کہ پاکستان کثیر الاقوامی ریاست ہے اور ہر قوم اپنی سرزمین زبان ثقافت اور روایات کے ساتھ تاریخ مقام رکھتا ہے۔

تب تک ملک بحرانوں کے دلدل میں دھنستا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روز اول سے منفی پالیسیوں کو جاری رکھا گیا ہے اور ان کی تکمیل کیلئے بلوچستان میں کھٹ پتلی حکمرانوں کو لایا گیا تاکہ وہ بلوچ سرزمین کو غضب کرسکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان منفی عناصر کو اپنے صفوں سے نکالنے کیلئے منظم سیاسی جمہوری جدوجہد کرنا ہوگا اور ان کو خود پر مسلط نہیں ہونے دے گا۔نیشنل پارٹی کی جدوجہد بلوچستان کی بقاء اور تحفظ اور قومی ترقی ہے۔اس لیے آج عوام نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں