پاکستان سیاسی معاشی بدامنی کے شدید بحران سے دوچار ہے ،سینیٹر طاہر بزنجو

بنیادی وجہ تمام مسائل حکمرانوں کے خود کے پیدا کردہ ہے اور خراب طرز حکومت کے طویل تاریخی پس منظر رکھتے ہے ،ورکرز کانفرنس سے خطاب

جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:45

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ نوشکی کا ورکرز کانفرنس زیر صدارت ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ منعقد ہوا۔جس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر طاہر بزنجو تھے جبکہ اعزازی مہمان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر کہدہ اکرم دشتی تھے ورکرز کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر سردار آصف شیر جمالدینی ،صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ سابقہ چیئرمین ڈسٹرکٹ خاران صغیر احمد بادینی نے خطاب کیا ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ اسوقت پاکستان سیاسی معاشی بدامنی کے شدید بحران سے دوچار ہے اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ تمام مسائل حکمرانوں کے خود کے پیدا کردہ ہے اور خراب طرز حکومت کے طویل تاریخی پس منظر رکھتے ہے انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخی بتاتی ہے کہ اگر الیکشن جو صاف و شفاف ہوا وہ صرف 1970 میں ہوا لیکن اسے سبوتاڑ کیا گیا جسکی وجہ سے ملک دولخت ہوگیا یہ ایک تاریخی حقیقت ہے اس لیئے حکمران تاریخ سے سبق نہیں لیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن اور جمہوری عمل میں مداخلت نہیں کرے توصرف صاف وشفاف انتخابات حقیقت جمہوریت اور حقیقی وفاقیت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتا ہے 2018 کے الیکشن میں جمہوری عمل میں جس بھونڈے انداز میں مداخلت کی گئی اور مصنوعی جماعتوں کو اقتدار سونپا گیا انکے نتائج ہمارے سامنے ہے ملک بین اقوامی برادری میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے انہوں نے افغانستان کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ 40 سالوں سے انتشار اور بدامنی کا شکار ہے اس میں کوئی دوراہے نہیں ہے افغانستان کے اثرات براہراست بلوچستان پر پڑھینگے اور ان مسائل اور مشکلات سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت کے ساتھ کوئی حکمت عملی نہیں ہے ان تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط پارٹی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا سی پیک کا مرکز گوادر ہے لیکن آج گوادر کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے انکی معیشت اور روزگار کا واحد زریعہ مائی گیری ہے لیکن اس حق سے بھی چینی ٹرالروں نے انہیں محروم کیا آخر میں انہوں نے کہا کہ کارکن بھر پور جدوجہد کرتے ہوئے 2023 میں نیشنل پارٹی اپنی اصولی سیاست کی بدولت مظبوط جماعت بن کر ابھریگی کانفرنس سے سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے سیاست میں نظریاتی فکری وابستگی کی مثال قائم کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں نظریاتی دوستوں کو فوقیت دی جاتی ہے جسکی مثال سینٹ کے انتخابات ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کی مثال قائم کئے گئے اور جو حکومت لائی گئی وہ مصنوعی ہے انکی جڑیں عوام میں نہیں ہے اسلئے اب صوبے میں بحران ہے لیکن افسوس اپوزیشن پر ہے کہ وہ بھی اس مصنوعی جماعت کی بی ٹیم بن گیا ہیں اپوزیشن کے علاوہ ایک قوم پرست جماعت ماضی میں بھی عدم اعتماد کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی اور اب پھر اس غیر جمہوری اور مقتدرہ قوتوں کے کہنے پر بلوچستان میں غیر سیاسی رویہ کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کارکن پارٹی کے سرمایہ ہوتے ہے اور وہ اپنی جماعت کو مضبوط کرے ورکرز کانفرنس میں کارکنوں نے سوالات کہے اور بحث میں حصہ لیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں