جے یوآئی کے عبدالرئوف کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی، نیشنل پارٹی کے لعل محمد کی جیت برقرار

جمعرات 2 جون 2022 22:50

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) میونسپل کمیٹی وارڈ 4سے جمعیت علمااسلام کے نامزد امیدوار عبدالروف بلوچ کی درخواست پر جمعرات کے روز ریٹرننگ آفیسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی جس کے نتیجے میں پہلے سے ہی منتخب بلوچستان نیشنل پارٹی کے لعل محمد مینگل کے 128جبکہ عبدالروف بلوچ کے 127ووٹ ہوئے اور اسطرح بی این پی کی کامیابی برقرار رہی یونین کونسل احمدوال کے دو دیگر وارڈز کے نتائج پر بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے بی این پی کے امیدوار ریاض مینگل اور ایک نشست پر جے یو آئی کے منظور احمد کی کامیابی کو برقرار رکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں