نوشکی میں دن دیہاڑے عوام کو لوٹنا معمول بن گیا ہے، نیشنل پارٹی

منگل 7 جون 2022 20:41

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2022ء) نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ ترجمان نے نوشکی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں ایک مرتبہ پھر چوری کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہے دن دھاڑے گلیوں میں شریف لوگوں کو ان کے گھر سے نکلتے ہی گن پوائنٹ پر لوٹنا معمول بن چکا ہے گن پوائنٹ پر لوگوں سے موبائلز پیسے اور گاڑیاں چھینی جارہی ہے یہ لوگ کون کہاں سے آتیہیں انتہائی تسلی کے ساتھ اپنے وارداتیں کرکے کہاں غائب ہوجاتے ہے اب لوگوں کی گھروں سے نکلنا ایک عذاب سے بن چکا ہے کیونکہ انہیں ڈر سا لگتا ہے کہ ہم واپس اپنے گھروں کو حفاظت کے پہنچ سکتے ہیں کہ نہیں دوسری طرف انتظامیہ ہمیشہ کی طرح صرف طفل تسلیوں تک محدود ہوچکا ہے حالانکہ انتظامیہ کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے لیکن وہ صرف نمونہ و نمائش کی حد تک محدود ہے اگر دیکھا جائے تو نوشکی اتنا بڑا علاقہ نہیں کہ ان کی دسترس سے باہر ہو چار لڑکے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ معزز شہریوں کو تسلی کے ساتھ لوٹ کر جاتے ہے شہریوں کی عزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے لیکن انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے لہذا انتظامیہ اس حوالے سے بھر پور کارروائی کرکے ان چوروں کو پکڑ کر قانون کی شکنجے میں لاکر ان کے خلاف قانون کے مطابق ان کو سزا دی تاکہ شہریوں کی عزت نفس مزید مجروح نہ ہو اور ان کی جان و مال حفاظت سے ہو اگر اسی طرح چوری کی وارداتیں اور امن کا مسئلہ رہا تو نیشنل پارٹی اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں