صحافت عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، ڈی سی نوشکی

پریس کلب اہل علم و قلم کی جگہ، لوگ مسائل و تکالیف بیان کرنے آتے ہیں، صحافیوں کا مثبت کردار قابل تعریف ہے

جمعہ 10 جون 2022 00:07

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2022ء)ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم گچکی نے کہا ہے صحافت عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے پریس کلب اہل علم و قلم کی جگہ ہے جہاں لوگ اپنی مسائل و تکالیف بیان کرنے آتے ہیں نوشکی کے صحافیوں کی مثبت اور غیر جانبدارانہ کردار قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رسالدار میجر بہرام خان مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب بلڈنگ لائبریری سپورٹس روم اور ہال کا معائنہ کیا اور پریس کلب بلڈنگ کی تعریف کی پریس کلب کے صدر حاجی سعید بلوچ نے انہیں پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں ہر حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا حکومت صحافت کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے صحافت ملک کا چوتھا اور اہم ستون ہے پریس کلب اہل علم و قلم کی جگہ ہے جہاں مظلوم ضرورت مند مسائل و مشکلات سے دوچار لوگ حکام بالا تک اپنے مسائل پہنچانے کی غرض سے آتے ہیں انہوں نے کہا نوشکی کے صحافی غیر جانبدار رہ کر مثبت انداز میں اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں آج تک کسی صحافی نے بلیک میلنگ یا ناجائز طریقہ استعمال نہیں کیا مسائل کی نشاہی ان کی زمہ داری اور حل کرنا انتظامیہ اور حکومت کی زمہ داری ہے اس موقع پر غلام رسول جمالدینی ابراہیم بلوچ یعقوب بلوچ داود مینگل حاجی طیب بلوچ صلاوالدین منظور بلوچ برکت زیب سمالانی و دیگر موجود تھے

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں