بھارت میں توہینِ رسالت کیخلاف جے یو آئی نوشکی کا مظاہرہ

جمعہ 10 جون 2022 23:59

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2022ء) جمعیت علمائے اسلام نوشکی کے زیراہتمام بھارت کی طرف توہینِ رسالت کیخلاف اور تحفظ ناموسِ رسالت کے بارے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا،احتجاجی ریلی و مظاہرہ کی قیادت و صدارت ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا غلام نبی نے کی ،ریلی و مظاہرہ میں انجمنِ تاجران بازار کے صدر ذوالفقاربلوچ جمعیت علمائے اسلام اقلیتی ونگ کے سربراہ چوہدری راجیش لال ،ہندو پنچایت کے سرکردہ شخصیات چوہدری سندیپ ،مہیندر کمار ،بالمیکی برادری کے وکرم بلوچ و دیگر عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ریلی مکی مسجد سے شروع ہوئی اور میر گل خان نصیر چوک پر مظاہرے کی شکل اختیار کرلی احتجاجی مظاہرے سے جمعیت کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا غلام نبی ،سیکرٹری جنرل حاجی منظور احمد مینگل ،تحصیل امیر مولانا عبدالغفار ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج، جے ٹی آئی کے نائب صدر مولوی عبدالقدوس ،انجمنِ تاجران بازار کے صدر ذوالفقار بلوچ ،ہندو پنچائیت کے سربراہ چوہدری سندیپ،مہیندر کمار ،بالمیکی برادری کے رہنما وکرم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضور ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی ناقابلِ قبول اور ناقابلِ برداشت ہے جسکی بھرپورمذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان بھارت سے سیاسی ،سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا اعلان کرے ،بھارت ہوش کا ناخن لے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کسی بھی ملک اور مذہب کے مفاد میں نہیں ،بھارت میں کروڑوں مسلمان رہتے ہیں بھارت وہاں اقلیتیوں کے حقوق بری طرح پامال کررہا ہے ،انہوں نے کہا آج ہمارے احتجاج میں ہندو برادری اور بالمیکی برادری کی شرکت قابلِ ستائش ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ حضور ﷺ کی ذات مبارک تمام اقوام اور مذاہب کیلیئے مقدس و محترم ہے حضور ﷺ تمام جہانوں اور تمام اقوام کیلیئے رحمت بن کر آئے تھے ،آج اغیار اس بات کو برداشت نہیں کرپاتے کہ مسلمان اپنے پیغمبر سے حد سے زیادہ محبت کرتے ہیں اس لئے وہ بار بار توہینِ رسالت پر اتر آتے ہیں مگر ہم ان پر واضح کرتے ہیں کہ مسلمان جتنے بھی گناہگار اور کمزور ہوں مگر اپنے پیغمبر کی عزت و ناموس پر جان دینا دنیا و آخرت کی سب سے بڑی خوش قسمتی سمجھتے ہیں امت میں آج بھی غازی علم الدین کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو حضور ﷺ کی عزت و ناموس کیلیئے جان نچھاور کرنے کو تیار بیٹھے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بھارت سے تمام ذرائع کا بائیکاٹ کری

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں