نوشکی:تیل کمیٹی کا مطالبات کے حق میں احتجاج شہر بھر کے منی پیٹرول پمپ بند

پیٹرول اور ڈیزل ناپید شہری پریشان ، ضلع چاغی میں نوشکی سے تعلق رکھنے والے مزدا گاڈیوں کو حراست میں لیا گیا :تیل کمیٹی کے ممبران

جمعہ 17 جون 2022 20:53

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) تیل کمیٹی کا مطالبات کے حق میں احتجاج شہر بھر کے منی پیٹرول پمپ بند پیٹرول اور ڈیزل ناپید شہری پریشان تیل کمیٹی کے ممبران کے مطابق ضلع چاغی میں نوشکی سے تعلق رکھنے والے مزدا گاڈیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی تعداد 13بتائی جاتی ہے اور نوشکی والے ڈرائیوروں کو تیل لانے نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے ان کا روزگار بری طرح متاثر جس کے خلاف انہوں نے بطور احتجاج نوشکی کے تمام منی پیٹرول پمپ بند کر رکھے ہیں تیل کمیٹی کے ممبران نے ٹرک اڈہ کے قریب سڑک پر احتجاجی کیمپ لگا دیا اور دھرنا شروع کر دیا تیل کی بندش سے لوگوں کو تیل کے حصول کے لیئے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے یاد رہے نوشکی میں پاکستانی پیٹرول اور ڈیزل دستیاب نہیں ہے اور پورے علاقے میں ہمسایہ ملک ایران سے لائی جانے والی تیل استعمال ہوتی ہے اگر تیل کی بندش مزید جاری رہا تو علاقے کی تمام موٹر سائیکل اور گاڈیاں گھر بازار کھڑی کرنا پڑیگی تیل کمیٹی نے مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے یاد رہے نوشکی سے ہزاروں گھرانوں کا زریعہ معاش بارڈر سے تیل لانے کے کاروبار سے منسلک ہے اس کاروبار میں رکاوٹ سے علاقے میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں