تعلیم صحت ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں : میر محمد ہاشم نوتیزئی

ٹیچنگ ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرینگے،ایکسپریس لائن کی فراہمی سے ڈاکٹروں کو بہتر سروس اور مریضوں کو ریلیف میسر ہو گا:صوبائی ووزیر مملکت برائے توانائی

جمعرات 23 جون 2022 19:50

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2022ء) تعلیم صحت ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں ٹیچنگ ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے ٹیچنگ ہسپتال کے وزٹ موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ٹیچنگ ہسپتال کو ایکسپریس لائن کی فراہمی سے ڈاکٹروں کو بہتر سروس اور مریضوں کو ریلیف میسر ہو گا انھوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نزیر بلوچ ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل اور سی سی ممبر نزیر بلوچ بی انکے ہمراہ تھے ایم ایس ڈاکٹر ظفر اللہ مینگل نے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کو ہسپتال مسائل سے متعلق بریفنگ دی بی این پی سیکرٹریٹ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا بی این پی کے آئین اور منشور کے مطابق ہم بلوچستان کے عوام کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمیں اقتدار سے زیادہ بلوچستان کے عوام کے مفادات عزیز ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے ہمیں واضح ہدایات دی ہیں کہ اپنی تمام تر توانائیاں بلوچستان کے عوام کے لیے بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں انھوں نے کہا ہماری سیاست کا اصل مقصد عوام کی خوشحالی ہے نوکنڈی میں ایک فرد کے قتل کے خلاف ہم نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری کا بایکاٹ کرکے ثابت کیا ہمیں اقتدار سے زیادہ عوام کا مفاد عزیز ہے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کرکے بلوچستان کے عوام کو قومی داہرے میں لانے کی ضرورت ہے 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر ورکروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جنرل انتخابات میں پارٹی کامیابی کے اپنی جد وجہد جاری رکھیں انجمن تاجران کے جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہیں پورے بلوچستان کے عوام کے حقوق یکساں ہیں بلوچستان کے عوام سرحدی علاقوں میں ٹریڈ کی مکمل آزادی کے خواہاں ہیں ہم بلوچستان میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف ہے اور ان منفی ہتھکنڈوں کو باہمی اتحاد اتفاق یکجہتی کو فروغ دیکر ناکام بنا سکتے ہیں انھوں نے کہا نوشکی بازار میں میں ٹرانسفارمر کی کمی اور دیگر مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا بہتر ریکوری کی وجہ سے سٹی تھری فیڈر میں دو گھنٹے اضافی بجلی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر ذولفقار علی بلوچ اور زمین دار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی نے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے بوائے ڈگری کالج نوشکی کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الواحد بلوچ نے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کو کالج کے مسائل سے متعلق بریفنگ دی انھوں نے کالج کے ٹیوب ویل کے لیے اپنے جانب سے سمرسیبل دینے کا اعلان کیا کالج میں ملٹی پرپزہال اور ٹینک کی تعمیر کرانے کی یقین دیانی کرائی کالج کے لیے نئی عمارت کو ایندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرونگا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ بی این پی کے ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل سی سی ممبر میر خورشید جمالدینی پروفیشنل سیکرٹری نزیر بلوچ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنایت بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں