نوشکی پولیس تاجر وں اور عوام کی تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلا رہی ہے ،ایس پی

پیر 8 اگست 2022 16:23

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) انجمن تاجران نوشکی کےصدر ذولفقار بلوچ کی ایس پی نوشکی سید عبدالصبور شاہ سے ملاقات ،ان کے ہمراہ ہندو پہنچاہت کے صدر چوہدری سندیپ اور کلو رام بھی موجود تھے ،انجمن تاجران کے وفد نے ایس پی نوشکی کو امن امان کے حوالے سے آگا کیا ، ایس پی نوشکی نے وفد سے گفتگو کرتے ہو ہے کہا کہ نوشکی پولیس تاجران اور عوام کی تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہو ہے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی نوشکی نے انجمن تاجران کے وفد کویقین دہانی کرائی کہ وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کوقانون کےکٹہرے میں لاکھڑا کر یں گے ، کسی کو بھی نوشکی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ امن وامان کی بہتری کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ نوشکی ثناء اللہ مینگل بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں