28جولائی کو نوشکی میں طوفانی بارش اور سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ اور ہزاروں افراد متاثر ہوئی: ممبر بابو میر محمد رحیم مینگل

تیار زرعی فصلات جن میں پیاز ،ٹماٹر،کپاس زیتون اورانگور کے باغات ختم گئے ہیں جس سے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا:رکن صوبائی اسمبلی

بدھ 10 اگست 2022 22:25

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) رکن صوبائی اسمبلی وبلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بابو میرمحمد رحیم مینگل نے اپنے بیان میں ملکی و غیر ملکی امدادی اداروں اورغیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں آگے بڑھ کر سیلاب وطوفانی بارشوں سے متاثر آفت زدہ نوشکی کے متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع کرے انہوں نے کہاکہ 28جولائی کو نوشکی میں طوفانی بارش اور سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں لوگوں کے پاس رہائش کھانے پینے اور استعمال کے اشیا باقی نہیں بچا زریعہ معاش زراعت و گلہ بانی کے تمام زرئع ختم ہو کررہ گئے تیار زرعی فصلات جن میں پیاز ،ٹماٹر،کپاس زیتون اورانگور کے باغات ختم گئے ہیں جس سے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا زرعی بندات ونوشکی کے تمام کاریزات مکمل طور پر تباہ ہوگئے لوگوں کے مال مویشی پانی میں بہہ گئے انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے شہر اور دیہاتوں کے تمام سڑکیں ٹوٹ کر بہہ چکے ہیں ارسی ڈی شاہرہ جگہ جگہ سے شگاف اور گڑے بن چکے ہیں اور مختلف ایریا سے ارسی ڈی مکمل طور پر سیلاب میں بہہ چکا ہے تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز کی عمارتیں بھی بری طرح سے متاثر ہو چکے ہیںانہوں نے کہاکہ نوشکی پہلے ہی سے طویل خشک سالی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ نان شبینہ کے محتاج تھے اور اب طوفانی بارشوں اور سیلاب نے لوگوں کے مصائب و تکالیف اور پریشانی میں اضافہ کردیا جوکہ ناقابل بیان ہے بیگھر ہونے والے متاثرین اس شدید گرمی میں شدید کوفت میں مبتلا ہیں اور ملکی و غیر ملکی امدادی اداروں کے منتظر ہیں آگر فوری طور پر متاثرین کے بحالی کا کام شروع نہیں کیا گیا تو انسانی المیہ جنہم لے سکتی ہیں حفاظتی بندات اور ڈیم متاثر ہوچکے ہیں جن سے ابادی کو مستقبلِ میں شدید خطرات کا سامنا ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم ،این ڈی ایم اے سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ازجلد اس حوالے سے ملکی و عالمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے رجوع کر کے ضلع نوشکی کے متاثرین کی فوری داد رسی کریں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں