نوشکی میں بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے دو ہفتے بعد بھی متاثرین بے یارو مددگار

صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ بلند بانگ دعوے کرکے اپنے ناکامی کو چھپانے کی کوشش میں ہے برائے نام سرکاری آفسیران کی ہاتھوں میں کاغذ تھما کرکے کاغذ کی تک سروے کرکے متاثرین کی جذبات سے کھیلا جارہا ہی:ترجمان نیشنل پارٹی

جمعرات 11 اگست 2022 22:58

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نوشکی میں بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے آج دوسرا ہفتہ گزرنے کو ہے لیکن متاثرین ابھی بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہے اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھایا گیا ہے لیکن دوسری جانب صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ بلند بانگ دعوے کرکے اپنے ناکامی کو چھپانے کی کوشش میں ہے برائے نام سرکاری آفسیران کی ہاتھوں میں کاغذ تھما کرکے کاغذ کی تک سروے کرکے متاثرین کی جذبات سے کھیلا جارہا ہے متاثرین اس عافت سے خود پریشانی کی عالم میں ہے اور دوسری جانب ان کی جذبات سے کھیل کر انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے ابھی متاثرین کی اکثریت ریلیف سے محروم ہے کچھ ٹینٹ اور راشن فوٹو سیشن کی تقسیم تو کیا گیا لیکن وہ من پسند افراد یا جنکی دسترس بڑے شخصیات یا سیاسی تعلق کے بنا پر کیا گیا بارش اور سیلابی پانی نے پورے بلوچستان کو شدید متاثر کیا لیکن نوشکی اس حوالے سے بہت ہی زیادہ متاثر ہوا ستر فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا عام آدمی سے لیکر زمیندار تک ہر طبقہ فکر کے لوگ انتہائی متاثر ہوئے پورے ڈسٹرکٹ کی عوام روزانہ کے بنیاد پر احتجاج کررہے ہیں لیکن آج بھی سرکاری سطح پر کچھ بھی نہیں ہورہا البتہ سوشل میڈیا کی تک صوبائی حکومت ہو پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کافی متحرک دکھائی دیتے ہے حالانکہ صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ نوشکی کو آفت زدہ قرار تو دیا لیکن محض رسما ایک کاغذ کارروائی تک انہوں نے بین اقوامی تنظیموں سے اس حوالے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خاطر متاثرین کو ریلیف دینے اور انکی بحالی کیلئے میدان میں آجائے اس نوشکی کے متاثرین کی پرسان حال نہیں انہیں مسیحاں کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تنظیموں اور پارٹیوں کا ساتھ دیگی اگر وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائینگی

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں