نوشکی ، ڈی سی آفس میں 14اگست جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

اتوار 14 اگست 2022 17:30

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ڈی سی آفس نوشکی میں 14اگست جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر خرم خالد ڈی آئی جی نذیر کردہ ضلعی آفیسران نے شرکت کی ،تقریب کے آغاز تلاوت کلام پاک ہوا ،حافظ مطیع الرحمن مینگل نے تلاوت کلام پاک پیش کی بعد ازاں سائرن بجایا گیا ، اس کے بعد ڈپٹی کمشنر خرم خالد اور ڈی آئی جی پولیس نزیر کرد نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی نوشکی خرم خالد ڈی آئی جی نزیرکرد حافظ مطیع الرحمن مینگل ،آغا زین العابدین شاہ زوالفقار بلوچ اللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یوم آزادی ایک عہد تجدیدِ کا دن ہے ،آزادی ایک نعمت ہے جس کی قدر کشمیر اور فلسطین کے عوام سے پوچھو جو روزانہ ظلم کا شکار ہوتے ہیں ،قائداعظم اور مسلمانوں کی جدو جہد سے ہم پر سکون زندگی گزارتے ہیں صرف یوم آزادی منانے سے مقصد پورا نہیں ہوگا یوم آزادی آج کا دن احتساب کا دن ہے کہ ہم آزادی کے بعد اپنے وطن اور ملک کیلیے کتنی قربانیاں دی ہیں آج ہم عہد کرتے ہیں کہ آزادی کی قدر کرکے ملک اور قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں