خ*نوشکی،بورنالہ ڈاک میں سیلابی ریلہ داخل، پانی کی سطح 16 فٹ بلند ہوگئی

پیر 15 اگست 2022 21:55

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) بورنالہ ڈاک میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، پانی کی سطح 16 فٹ بلند ہوگئی، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی پانی افغانستان سے ہوتے ہوئے دوبارہ نوشکی کے بورنالہ ڈاک میں داخل ہو گئی بورنالہ میں سیلابی پانی کی سطح 16 فٹ تک بلند ہے سیلابی پانی سے لاکھوں ایکڑ خشکابہ زرعی زمینیں سیراب ہونگی دوسری جانب مقامی قبائل ضلعی انتظامیہ خصوصا ایریگیشن کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سیلابی پانی نوشکی میں واقع ایشیا کی مشہور جھیل زنگی ناوڈ کو پانی کی فراہمی تاحال بند ہے جس سے تفریحی مقام کی رونقیں بحال نہیں ہو سکی عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلابی پانی کو زنگی ناوڈ جانے دی جائے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں