ٴْڈی آئی جی پولیس نذیر احمد کرد کا ایس پی عبدالصبور شاہ کے ہمراہ پریس کلب نوشکی کا دورہ

پیر 15 اگست 2022 21:55

Uنوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) ڈی آئی جی پولیس نذیر احمد کرد نے ایس پی عبدالصبور شاہ کے ہمراہ پریس کلب نوشکی کا دورہ کیا مختلف شعبوں لائبریری ہال سپورٹس روم آئیسولیشن سینٹر کا معائنہ کیا صدر پریس کلب حاجی سعید بلوچ نے انہیں بریبفنگ دی پریس کلب ہال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پریس کلب اور صحافیوں کا معاشرے میں اہم کردار ہوتا ہے صحافی اپنی قلم کے زریعے لوگوں میں آگاہی اور شعور پیدا کرتے ہیں انہوں نے کہا نوشکی سمیت رخشان ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر اور اطمینان بخش ہے کرائم پوری دنیا میں ہوتے ہیں اور ہرمعاشرے میں جرائم پیشہ افراد ہوتے ہیں انسانی نیچر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا آئیڈیل صورتحال کہیں بھی نہیں آج پولیس کی وجہ سے لوگ پرامن اور سکون کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں اگر پولیس کو چند دنوں کے لیئے ہٹا دی جائے تو زندگی گزارنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائیگی انہوں نے کہا کرائم کو افرادی قوت سے کنٹرول کرنا ناممکن ہے دنیا میں اس مقصد کے لیئے جدید ٹیکنالوجی سے جرائم کنٹرول کرتی ہے سیف سٹی پروجیکٹ کے زریعے بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات کو ٹریس کیا گیا نوشکی شہر میں بھی اگر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہو تو کاگی حد تک چوری ڈکیٹی کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے امن و امان برقرار رکھنے کے لیئے پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے بدقسمتی سے لوگ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کرتے حالانکہ قانون انفارمیشن دینے والوں کو بھی تحفظ دیتی ہے بازاروں میں لوگ اپنی موٹر سائیکل اور گاڑیاں لاک کیئے بغیر چھوڈ دیتے ہیں اکثر لوگوں کے گاڑی اور موٹر سائیکل رجسٹر نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کاغزات ہیں جس کی وجہ سے کسی واردات کے بعد عدالت میں دستاویزات کے زریعہ ملکیات ثابت کرنا مشکل ہو جاتا ہے عوام کو خود بھی اپنی گاڈی موٹر سائیکل اور دیگر چیزوں کی حفاظت کرنے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے نوشکی میں بہت جلد ای چالان سسٹم شروع کر رہے ہیں ٹریفک پولیس کی نفری بڑھائی جائیگی امن و امان برقرار رکھنے کے لیئے ہر پندرہ دن بعد میٹنگ منعقد کیا جائے گا میڈیا انجمن تاجران اور باقی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن رکھیں گے اسموقع پر سابق صدر ابراہیم بلوچ مالک عدیل ظہور گل جمالدینی عبدالقادر بادینی برکت زیت حاجی طیب داود مینگل صلاوالدین سمالانی منظور بلوچ و دیگر موجود تھے

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں