نوشکی ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل کے زیرصدار ت مردم شماری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

بدھ 8 فروری 2017 23:12

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) نوشکی ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل کے زیرصدار ت مردم شماری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا ،اجلاس میں ایف سی 110 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ریاض احمد ، ڈی پی او نذر جان بلوچ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر مردم شماری کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری 25 اپریل کو ضلع نوشکی میں شروع ہوگا ،گھر گھر ٹیمیں جائینگے عوام مردم شماری کو قومی فریضہ سمجھ کر بھر چڑھ کرحصہ لے لیں، انھوں نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ مردم شماری کے حوالے سے گھر گھر جانے والے ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں