فراریوں نے تمام بہکانے والی قوتوں کو ٹھکرا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا ہے،نوجوان نسل ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،پڑھے لکھے نوجوان ہی ملک کی بہتری اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کا یوتھ کنونشن کی فائنل تقریب سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 20:27

نوشکی /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،پڑھے لکھے نوجوان ہی ملک کی بہتری اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ، فراریوں نے تمام بہکانے والی قوتوں کو ٹھکرا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام خاران میں پانچ روزہ یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔

خاران کے علاوہ نوشکی, چاغی اور دیگر علاقوں کے طلبا و طالبات اور جوانوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا ۔ یوتھ کنونشن میں طلبا و طالبات نے تقریروں مکالموں اور ٹیبلوز کے ذریعے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے مختلف عکس کو اجاگر کیا ۔

(جاری ہے)

یوتھ کنونشن کے فائنل تقریب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ۔

پڑھے لکھے نوجوان ہی ملک کی بہتری اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں نوجوان پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں جو ایک خوش آئند عمل ہے ۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں نے تمام بہکانے والی قوتوں کو ٹھکرا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا ہے جو پہاڑوں پر موجود دوسرے فراریوں کیلئے ایک مثبت پیغام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں