سالانہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ نوشکی آزاد کلب فقیران نے جیت لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:21

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء)نوشکی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایگزیکٹیو کمیٹی نوشکی کے زیراہتمام سالانہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ نوشکی 2019 کا اے راونڈ کا فائنل میچ آزاد کلب فقیران نے ایوب جان و حمید اللہ جان فٹ بال کلب شریف خان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا اس موقع پر مہمان خاص ایم پی نوشکی میر بابو محمد رحیم مینگل سمیت ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر سوبان سلیم دشتی، کیپٹن طلحہ رضا ، صوبیدار طارق ودیگر انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایگزیکیٹو فٹ بال نوشکی کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر راحیم اللہ حسنی ، اللہ گل سمالانی اور سعید گل ، و دیگر موجود تھے

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں