کچن گارڈننگ کا فروغ صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ

منگل 23 اکتوبر 2018 17:50

اوکاڑہ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ گھروں میں سبزیاں اگانا نہ صرف ایک صحت مند مشغلہ ہے بلکہ روز مرہ کی کچن کی ضروریات بھی اس سے پوری ہوتی ہیں، کم خرچ میں صحت مند سبزیاں پوری خاندان کو دستیاب ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچن گارڈننگ کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری شہباز اختر نے مزید کہا کہ کچن گارڈننگ کا فروغ صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے، محکمہ زراعت رعایتی نرخوں پر سبزیوں کے بیج فراہم کر رہا ہے جس سے کچن گارڈننگ کو فروغ حاصل ہو گا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں