ْ شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے کیمیائی کھادوں، زرعی ادویات کی خاص اہمیت ہے،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

بدھ 23 جنوری 2019 17:17

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء)ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کی ترقی اور بہتری کے لئے کیمیائی کھادوں اور زرعی ادویات کی خاص اہمیت ہے ہمیں اپنے دائرہ اختیار میں کاشتکاروں کی فلاح اور بہتری کے لئے کا م کرنا ہے ،تاکہ ہمارا ملک نہ صرف غذائی خود کفالت میں مطلوبہ اہداف حاصل کر سکے، بلکہ ہمارا یہ سیکٹر اس قابل ہو سکے کہ ہم غذائی اجناس برآمد کرنے کے قابل ہو سکیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں کیمیائی کھادوں کے سٹاک ان کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرمریم خاں کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ زراعت کے اداروں کی جانب سے غیر معیاری کھادوں اور جعلی بیجوں کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کاروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ محکمے کاشتکاروں کی بہتری کے لئے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیا ر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مداخل کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ،ہم سب کا مطمع نظر زرعی شعبہ کی بہتری اور کاشتکاروں کی خوشحالی ہونا چاہیے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں