انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 24 فروری 2023 12:02

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2023ء) انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ انسٹیٹیوٹ نے اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ پانی کے مسائل کے حل کے لیے مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ضلع اوکاڑہ میں ٹیکسٹائل، چاول اور ڈیری کی صنعت کا اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع اوکاڑہ میں چمڑے کی صنعت بھی نمایاں ہے۔

فوڈ پراسسنگ انڈسٹری بھی ضلع اوکاڑہ میں پروان چڑھ رہی ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محسن حفیظ، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے نمائندہ پاکستان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں صنعتی شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے جس کے حل کے لیے انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ حکومت برطانیہ کی مالی معاونت سے آبی قو انین اور پالیسوں کے بہتر عمل درآمد کویقینی بنارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبہ پنجاب میں ضلع اوکاڑہ کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس ضلع میں زیر زمین آبی ذخائر اور مستقبل میں اس کی یقینی دستیابی کے لیے سائنسی تجربات کا آغاز کیا ہے۔ ان تجربات کی روشنی میں آبی پالیسوں کے بہتر عمل درآمدمیں مدد ملے گی۔ورکشاپ میں کرنل (ر) محمد مظہر، ممبر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں موجودہ صنعتیں زیر زمین پانی پر انحصار کرتی ہیں اور پانی کو استعمال کے بعد ری سائیکل نہیں کیا جاتا بلکہ نالے اور نہروں میں بہا دیا جاتا ہے۔

ہم انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ پانی کی بہترمینجمنٹ کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرحمن چیمہ، ریجنل ریسرچر واٹر گورنس اینڈ انسٹیٹیوشنل سپیشلسٹ انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان نے ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جس میں اوکاڑہ کے صنعتی شعبے کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل اور اس کے حل کے لیے بحث ہوئی۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں