حویلی لکھا‘ہونہار طالبہ کا اعزاز‘مریم رضانے ساہیوال بورڈ میں 1067نمبرز حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 28 ستمبر 2020 13:11

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) ہونہار طالبہ کا اعزازحویلی لکھا کے معروف نجی تعلیمی ادارے آئی ایل ایم کالج کی ہونہار طالبہ مریم رضا نے ایف ایس سی کے امتحان میں ساہیوال بورڈ بھر میں 1067نمبرز حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے تعلیمی ادارے ،اساتذہ اور والدین اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے ،مریم رضا نے ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے حویلی لکھا کی تعلیمی تاریخ میں وہ پہلی ہونہار طالبہ ہونے کا بھی اعزاز اپنے نام کرلیا کہ جس نے ایف ایس سی کے امتحان میں اپنے علاقے کو ٹاپ بورڈپوزیشن دلوائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں