اوکاڑہ یونیورسٹی کی نو منتخب اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

حلف وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر نے لیا، اے ایس اے کا یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم

جمعہ 20 نومبر 2020 16:22

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) اوکاڑہ یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل اور جنرل باڈی کے نو منتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور انتظامی آفیسرز موجود تھے۔

نئے منتخب ہونے والے 18 ممبران نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں تدریس اور تحقیق کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے کام کرنے کا بھی عہد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مشکل حالات کے باوجود یونیورسٹی کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت کرنے پر تمام اساتذہ کو مباک باد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر زکریا نے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی نے اپنے مقاصد بڑی حد تک حاصل کرلیے ہیں اور اب یہ ملک کا ایک تیزی سے ابھرتا ہوا تعلیمی ادارہ ہے۔ انہوں نے یہ اعلان کیا کہ اگر حکومت ترقیاتی گرانٹ دیتی ہے توہ پوری فیکلٹی کیلئے کیمپس میں رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ اے ایس اے کی ایگزایکٹو کونسل کے ممبران میں ڈاکٹر طاہر خان فاروقی، ڈاکٹر فہیم ارشد، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر ریاض حسین، ڈاکٹر شعیب سلیم، ڈاکٹر ثاقب جمیل، فاخرہ شاہد، صوبیا یعقوب اور اقرا خادم شامل تھے جبکہ جنرل باڈی ڈاکٹر حمود الرحمن، ڈاکٹر نادیہ گیلانی، ڈاکٹر محمد واجد، ڈاکٹر محمد اقبال، نیلوفر شبیر، ڈاکٹر شہزاد فرید، فائق بٹ، رائے امتیاز حسین، ڈاکٹر عثمان علوی اور تنزیل الرحمن پہ مشتمل تھی۔

تقریب کے اختتام پہ الیکشن کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر خالد سلیم، ڈاکٹر زاہد بلال اور محمد فیصل میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ ایے ایس اے کے صدر ڈاکٹر حمود نے وائس چانسلر کو شیلڈ پیش کی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں