اوکاڑہ یونیورسٹی اورحکومت پنجاب میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلیے معاہدہ ہوگیا

پیر 16 مئی 2022 23:31

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) اوکاڑہ یونیورسٹی اورحکومت پنجاب میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلیے معاہدہ ہوگیا ۔ اوکاڑہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب کے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی میں طالبات کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں سکھانے اور ان کو کیریئیر کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کیلیے ایک وومن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کیا جائے گا، یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار، جمیل عاصم، کو اس سنٹر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جب کہ اس کی فوکل پرسن شعبہ کمپیوٹر سائنس کی لیکچررار، افراء پرویز، ہوں گی۔

اس موقع پر اوکاڑیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرنے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی مجموعی تعداد میں 67 فیصد طالبات ہیں اور یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ ہم ان طالبات کو جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کریں تاکہ یہ دوران تعلیم اورفارغ التحصیل ہونے کے بعد باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں، وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے جمیل عاصم نے بتایا کہ اس سنٹر میں پیشہ ور اساتذہ طالبات کو سی وی میکنگ، ویب ڈویلپمنٹ، رپورٹ رائٹنگ، انٹرویو، کیئریر پلاننگ، اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پہ ٹریننگ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان صلاحیتوں کے حصول سے طالبات اپنے آپ کو جاب مارکیٹ کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہو سکیں گی۔ اس معاہد ے کے تحت حکومت پنجاب یونیورسٹی کو وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلیے فنڈز اور دیگر سامان جیسا کہ فرنیچر، کمپیوٹرز اور آئی ٹی کا سامان فراہم کرے گی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں