دیپالپور ،میٹرک امتحانات میں نقل کرتے ہوئے 3 طالب علموں سے بوٹیاں برآمد، مقدمہ درج ،طالب علم فرار

بدھ 18 مئی 2022 14:40

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) دیپالپور گور نمنٹ ہائی سکول بھٹہ محبت میں میٹرک کے بورڑ کے سالانہ امتحانات میں نقل کرتے ہوئے 3 طالب علموں سے بوٹیاں برآمد مقدمہ درج طالب علم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، دیپالپور گورنمنٹ ہائی سکول بھٹہ محبت میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹر نمبری313 میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول بھٹہ محبت سیشن ایوننگ میں کنٹرولر امتحانات نے تصور حسین سرنٹنڈنٹ،محمد منیر سینئر ہیڈ ماسٹر کے ہمراہ طالبعلموں کی تلاشی لی تو شہزاد علی،محمد ابوبکر،محمد عرفان 3 طالبعلوں نے خفیہ جیبیں بنا کر ان میں پیپر سے متعلقہ مواد تحریری کتابوں سے صفحات پھاڑ کر چھپا رکھے تھے جو برآمد ہونے پر پولیس کو کال کی گئی مگر طالبعلم پولیس کے آنے کا سنتے ہی سکول کی دیواریں پھلانگ کر راہ فرار اختیار کر گئے تصور حسین سپرنٹنڈنٹ کی تحریرپر پولیس تھانہ شیر گڑھ نے نقل لگانے اور تحریری مواد،رکھنے کے جرم میں مقدمہ نمبری150/22 درج کر کے سٹوڈنٹ کم سن ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں