انٹر کے امتحانات میں طلبا و طالبات کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

بعض امتحانی سنٹر پر جنریٹر کی سہولت موجود لیکن دستیا ب نہیں بچے نیم بے ہوش اور بے ہوش

بدھ 29 جون 2022 22:26

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) انٹر کے امتحانات میں طلبا و طالبات کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ،بعض امتحانی سنٹر پر جنریٹر کی سہولت موجود لیکن دستیا ب نہیں بچے نیم بے ہوش اور بے ہوش تفصیلات کے مطابق انٹر کے سالانہ امتحانات ضلع بھر کے مختلف امتحانی سنٹر میں منعقد ہور ہے ہیں جب کہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے طلباو طالبات کو لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے تحریری امتحان دینے پر پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جب کہ گرمی کی شدت سے پر مستزاد ہے بتایا گیا ہے کہ چند کے امتحانی سنٹر پر جنریٹر کی سہولت موجود ہے لیکن طلبا ء کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جارہی ایک اطلاع کے مطابق گذشتہ روز پانچ اور آج 29جون کو تین طلبا و طالبات امتحان دینے کے دوران بے ہوش ہوگئے جن کوفوری طور پر طبی امداد فراہم کر دی گئی والدین کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں بچے اپنی محنت کا اظہار کیوں کر کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں