مخالفین کوڈرہےکہ ہمارےکام سے2018ء میں وہ فارغ ہوجائیںگے،محمد نوازشریف

عوام مخالفین سےپوچھیں کہ آپ کوکبھی سڑکیں اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنےکاخیال نہیں آیا،ایک دفعہ کادوست پھرزندگی بھرکادوست ہے،عاشق کرمانی کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم، شیرگڑھ کے100گاؤں میں گیس کیلئے 50کروڑروپے دینے کاعلان کرتاہوں،وزیراعظم نوازشریف کاجلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 17:08

مخالفین کوڈرہےکہ ہمارےکام سے2018ء میں وہ فارغ ہوجائیںگے،محمد نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ مخالفین ڈرتے ہیں کہ وہ ہماری خدمت سے2018ء میں فارغ ہوجائیں گے، ماضی کی حکومتوں سے عوام پوچھیں کہ آپ کوکبھی سڑکیں بنانے اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاخیال نہیں آیا،ابھی توابتداہے آگے آگے دیکھیے ہوتاہے کیا؟ایک دفعہ کادوست پھرزندگی بھرکادوست ہے،ہم جس سے دوستی کرتے ہیں پھرنبھاتے ہیں،ہماری دوستی جس سے بھی ہوتی ہے پھرزندگی بھرکیلئے ہوتی ہے۔

آپ کی تالیاں دیکھ کرتودل کواوربھی حوصلہ ملتاہے۔انہوں نے آج اوکاڑہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیرگڑھ کے100گاؤں میں گیس بھی پہنچے گی بلکہ اس کی لاگت 50کروڑروپے ہے جو کہ میں دینے کااعلان کررہاہوں۔کام پکاکرناچاہتاہوں لاگت کابتاکرٹھپالگادیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیزکے مسائل کیلئے 50کروڑروپے کااعلان کرتاہوں۔ریلوے اسٹیشن کیلئے سعدرفیق سے بات کروں گا۔

پاکستان کی ترقی بہت تیزی سے ہورہی ہے۔سڑکیں موٹروے بن رہی ہیں۔لاہورسے ملتان موٹروے بنناشروع ہوگئی ہے 6رویہ موٹروے ملتان تاسکھر پھر سکھرتاحیدرآبادجبکہ پھر کراچی تک موٹروے بن رہی ہے۔پہلی موٹروے بھی ہمارے دورمیں بنی یہ بھی ہمارے دورمیں بن رہی ہے۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ جولوگ درمیان میں آئے کبھی یاران سے پوچھوتوسہی کہ آپ کوکبھی سڑکیں بنانے کاخیال نہیں آیا۔

لوڈشیڈنگ کاتحفہ عوام کووہ دے کرگئے ہیں۔ہم نے دوسال پہلے منصوبہ بندی کی اور سنگ بنیادرکھا۔اب منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔میں پچھلے دنوں بھکھی پاورپلانٹ ،اب ساہیوال کوئلے کاافتتاح ہوگا۔اسی طرح کوٹ قاسم ،ہیڈبلوکی ،تربیلافور،نیلم جہلم پاورپلانٹس ہیں ۔2018ء میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل ختم ہوجائیگی۔کسانوں کیلئے کھادکی قیمت مزیدکم کرینگے۔

بجلی پیداہی نہیں کرینگے بلکہ بجلی سستی بھی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کومعلوم ہے کہ اگرہم کام کرتے رہے تووہ 2018ء میں الیکشن میں بھی فارغ ہوجائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مخالف ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔یہ احتجاج کریں ہم خدمت کرتے رہیں گے۔مخالفین کی خدمت میں احتجاج جبکہ ہماری قسمت میں خدمت کرنالکھاہواہے۔ہم سڑکیں بنارہے ہیں یہ سڑکیں ماپتے جارہے ہیں۔سیدعاشق حسین کرمانی کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ عاشق حیسن اپنے گھرواپس آئے ہیں ان کوخوش آمدیدکہتاہوں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں