چیلنج کرتا ہوں الیکشن کروا لو،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا،عمران خان

نوازشریف تم عدلیہ کیخلاف تحریک چلانے نکلو گے،میں تمہارے خلاف نکلوں گا،شہبازشریف تمہارا ڈرامہ ختم ہوچکا ،تمہارے خلاف نیب میں جائیں گے،جہانگیرترین نے کوئی کرپشن نہیں کی۔اوکاڑا میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 19:06

چیلنج کرتا ہوں الیکشن کروا لو،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا،عمران خان
اوکاڑا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء ) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں الیکشن کروالو،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،نوازشریف تم عدلیہ کیخلاف تحریک چلانے نکلو گے ،میں تمہارے خلاف نکلوں گا،شہبازشریف تمہارا ڈرامہ ختم ہوچکا ،تمہارے خلاف نیب میں جائیں گے،جہانگیرترین نے کوئی کرپشن نہیں کی۔

انہوں نے آج اوکاڑا میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاقان عباسی تم شریف خاندان کی غلامی کررہے ہو۔ تمہیں اسحاق ڈار بھی لندن میں ملا،نوازشریف بھی لندن میں ملا۔تم کیاہو؟ تم شریف برادران کے وزیراعظم ہوکیا؟۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار،نوازشریف ،شہبازشریف سب کے بیٹے ارب پتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اس قوم کے مجرم ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف بھی 15لاکھ روپے دبئی سے لیتاہے اس کو بھی پوچھوں گا۔

خواجہ سعد رفیق کو بھی پوچھوں گا آپ کے پاس پرائزبانڈ کہاں سے آئے۔شہبازشریف تمہارا ڈرامہ ختم ہوچکا ۔انہوں نے کہاکہ ہم شہبازشریف کیخلاف نیب میں جائیں گے ان کیخلاف نئی چیزیں آئی ہیں۔شہبازشریف ایمپائروں کو بھی ساتھ ملالو پھر بھی تمہیں شکست دیں گے۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف تم تحریک چلانے جارہے ہو؟ توپھر کیوں الیکشن نہیں کروا رہے ہو؟ اپنے درباری سے کہو کہ الیکشن کرواؤ۔ میں چیلنج کرتاہوں۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔تم عدلیہ کیخلاف نکلو میں تمہارے خلاف نکلوں گا۔نوازشریف یاد رکھیں کوئی بزدل تحریک نہیں چلاتا۔مشرف کیخلاف نوازشریف نے کونسی تحریک چلائی تھی؟

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں