شیخ رشید نےاسٹیج پرعمران خان کوراناثناءاللہ کاخصوصی ذکرکرنےکی فرمائش کی

عوام ہاتھ کھڑا کرکے بتائیں کہ کیا شکل سے راناثناء اللہ ڈاکو لگتا ہے یا نہیں؟پنجاب کا وزیرقانون ، جو پاکستان کا سب سے بڑاڈاکو ہے۔اوکاڑا میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 20:39

شیخ رشید نےاسٹیج پرعمران خان کوراناثناءاللہ کاخصوصی ذکرکرنےکی فرمائش کی
اوکاڑا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید اسٹیج پرمجھے خاص طورپرکہنے آئے ہیں کہ راناثناء اللہ کے بارے میں ضرور بولنا۔انہوں نے جلسے کے شرکاء سے سوال کیا کہ مجھے ہاتھ کھڑا کرکے بتائیں کہ کیا شکل سے راناثناء اللہ ڈاکو لگتا ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا یہ ہے پنجاب کا وزیرقانون ، جو پاکستان کا سب سے بڑاڈاکو ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں راناثنا ء اللہ اور شہبازشریف نے ملکر لوگوں پرگولیاں چلوادیں۔کون سانظام ہے کہ آپ ایک سو لوگوں کو گولیاں ماریں لیکن چودہ افراد کو قتل کردیں۔انہوں نے آج اوکاڑا میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاقان عباسی تم شریف خاندان کی غلامی کررہے ہو۔ تمہیں اسحاق ڈار بھی لندن میں ملا،نوازشریف بھی لندن میں ملا۔

(جاری ہے)

تم کیاہو؟ تم شریف برادران کے وزیراعظم ہوکیا؟۔

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار،نوازشریف ،شہبازشریف سب کے بیٹے ارب پتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اس قوم کے مجرم ہیں ۔خواجہ آصف بھی 15لاکھ روپے دبئی سے لیتاہے اس کو بھی پوچھوں گا۔خواجہ سعد رفیق کو بھی پوچھوں گا آپ کے پاس پرائزبانڈ کہاں سے آئے۔شہبازشریف تمہارا ڈرامہ ختم ہوچکا ۔انہوں نے کہاکہ ہم شہبازشریف کیخلاف نیب میں جائیں گے ان کیخلاف نئی چیزیں آئی ہیں۔

شہبازشریف ایمپائروں کو بھی ساتھ ملالو پھر بھی تمہیں شکست دیں گے۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف تم تحریک چلانے جارہے ہو؟ توپھر کیوں الیکشن نہیں کروا رہے ہو؟ اپنے درباری سے کہو کہ الیکشن کرواؤ۔ میں چیلنج کرتاہوں۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔تم عدلیہ کیخلاف نکلو میں تمہارے خلاف نکلوں گا۔نوازشریف یاد رکھیں کوئی بزدل تحریک نہیں چلاتا۔مشرف کیخلاف نوازشریف نے کونسی تحریک چلائی تھی؟۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں